ابوظبی کی خلیفہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے فَال 2026 کے لیے گریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان کردیا ہے، جو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے مکمل اور جزوی فنڈنگ کے ساتھ ہوں گی۔
یہ اسکالرشپس انجینئرنگ، کمپیوٹنگ، میڈیسن اور ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کے لیے ہیں اور ان میں ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، رہائش، میڈیکل انشورنس اور کانفرنس میں شرکت و تحقیقی انٹرن شپ جیسے اضافی فوائد شامل ہیں۔
اسکالرشپس کے لیے بین الاقوامی اور یو اے ای کے طلبہ دونوں درخواست دینے کے اہل ہیں، بشرطیکہ وہ تعلیمی معیار اور انگریزی زبان کی شرطیں پوری کریں۔
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 مارچ 2026 ہے اور درخواست فیس 200 درہم رکھی گئی ہے۔ طلبہ ایرو اسپیس، کیمیکل، سول، کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنس، بایومیڈیکل انجینئرنگ اور پبلک ہیلتھ سمیت 40 سے زائد پروگراموں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔
اسکالرشپ کے پیکیج میں مکمل ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، میڈیکل انشورنس، ویزا سپورٹ، کانفرنس فنڈنگ اور تحقیقی انٹرن شپ شامل ہیں۔ درخواست دہندگان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپلائی کریں تاکہ اپنے پسندیدہ پروگرام کے لیے فنڈنگ حاصل کرسکیں۔
مزید تفصیلات اور درخواست جمع کروانے کے لیے یونی ورسٹی کے آفیشل اسکالرشپ پورٹل کا وزٹ کریں۔ یہ یو اے ای میں عالمی معیار کی تعلیم کے ذریعے اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کے خواہش مند طلبہ کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








