بالآخر 15 گھنٹے بعد بچے کی میت مل گئی! کراچی کا معصوم بچہ حکومتی نا اہلی کا شکار بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

کراچی کے علاقے نیشنل انڈسٹریل اینڈ کمرشل (نیپا) چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے تین سالہ بچے کی لاش نکال لی گئی۔ افسوسناک رات واقعہ گزشتہ رات 11 بجے پیش آیا۔

بد قسمت بچے کی شناخت 3سالہ اسداللہ ولد محمد فیصل کے نام سے ہوئی جس کی میت جائے وقوع سے ایک کلو میٹر دور سے بر آمد ہوئی۔

واقعے کی تفصیل

کراچی کے مصروف ترین علاقے نیپا کے قرب و جوار میں اتوار کی شب 3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں جا گرا جس کے بعد علاقے میں شدید افسوس، خوف اور بے چینی کی فضا پیدا ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں تاہم سیوریج لائن کی تنگی کے باعث ریسکیو عملہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو اہلکاروں نے اامدادی کارکن کو مین ہول میں اتارنے کی کوشش کی لیکن تنگ گزرگاہ ہونے کی وجہ سے کارروائی موثر انداز میں آگے نہ بڑھ سکی جبکہ ٹیمیں ایک کرین کے پہنچنے کی منتظر بھی رہیں۔

بچے کی والدہ موقع پر دھاڑیں مار کر روتی رہیں اور ہر لمحہ اپنے لخت جگر کی سلامتی کے لیے فریاد کرتی رہیں جس سے صورتحال مزید دردناک ہو گئی۔

Related Posts