پشاور میں کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم نے ناظم پور، پنڈی روڈ پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر اسمگل کی گئی اشیاء اور ایک گاڑی ضبط کر لی۔ قبضے میں آنے والی اشیاء کی مجموعی مالیت تقریباً 5 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
کارروائی کے دوران کسٹمز ٹیم نے غیر قانونی دستاویزات کے بغیر درآمد شدہ سگریٹس، پان، گٹکا اور حقہ کے سامان برآمد کیے۔ ضبط شدہ اشیاء اور گاڑی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
Collectorate of Customs Enforcement Peshawar has seized a big consignment of foreign-origin smuggled & contraband goods worth Rs. 50 million along with the offending vehicle in a successful anti-smuggling operation at Nazimpur, Pindi Road. 1/3 #FBR #CustomsPakistan #AntiSmuggling pic.twitter.com/fAeebxAvUS
— FBR (@FBRSpokesperson) November 30, 2025
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ وہ اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کو روکنے کے لیے پرعزم ہے اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے سرحدی نگرانی اور مربوط کارروائیوں کو جاری رکھے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








