32 سالہ شہری عقیدت علی کے اغوا اور قتل کا معما حل ہو گیا ہے۔ پولیس نے مقتول کے قریبی دوست ریٹائرڈ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو گرفتار کر کے لاش برآمد کر لی ہے۔
نجی چینل ڈان نیوز کے مطابق عقیدت علی 7 نومبر کو اغوا ہوا، جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کی۔ مختلف پہلوؤں کی جانچ اور فون کالز کے ڈیٹا کے تجزیے کے بعد ملزم کا پتا چلا جو مقتول کا قریبی دوست ارشد وڑائچ نکلا۔ ملزم نے اپنے ہی دوست کو گولیاں مار کر قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ پولیس نے بعد ازاں ملزم کو گرفتار کر کے لاش برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزم سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ہے اور مقتول کے ساتھ گزشتہ دو برس سے دوستی رکھتا تھا۔ گرفتار ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے اور اگر واردات میں کوئی اور ملوث پایا گیا تو اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ابتدائی بیان میں ملزم نے کہا کہ وہ بدنامی کے خوف کی وجہ سے قتل کرنے پر مجبور ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








