پاک بحریہ نے سری لنکا میں سیلاب سے متأثرہ خاندان کی جان بچالی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک بحریہ
(فوٹو: پاکستان نیوی)

سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ جنوبی ایشیائی ملک سری لنکا میں پاک بحریہ کا ہنگامی امدادی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ نیوی کے جوانوں نے سری لنکا میں سیلاب سے متأثرہ خاندان کی جان بچا لی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں سری لنکا میں سیلاب سے تباہ حال علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیوی کے ہیلی کاپٹرز اور پاک بغریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے متاثرہ علاقے کوٹکاواتا میں اہم ریسکیو کارروائی سرانجام دی۔

سری لنکا میں جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران 5روز سے سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ایک سری لنکن خاندان کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا جن میں 7 ماہ کا ایک بچہ بھی شامل تھا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے تمام متأثرین کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے محفوظ مقام تک منتقل کردیا۔

مقامی حکام کے تعاون سے پاک بحریہ نے متاثرین کو ضروری امداد کی فراہمی بھی یقینی بنائی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کامیاب ریسکیو مشن سے ایک بار پھر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، انسانی ہمدردی کے اصولوں اور عالمی سطح پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کا عزم اجاگر ہوتا ہے۔

Related Posts