کناڈا زبان میں اداکاری کرنے والی بھارتی فنکارہ اشیکا رنگاناتھ کی 22سالہ نوجوان کزن اچالا نے خودکشی کرلی ہے جبکہ متوفی خاتون کے بوائن فرینڈ ماینک کو جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اشیکا رنگاناتھ کا خاندان غمزدہ ہے کیونکہ 22سالہ اچالا نے 22نومبر کے روز اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ خودکشی کا یہ اندوہناک واقعہ بنگلورو میں ایک رشتہ دار کے ہاں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اچالا پر مبینہ طور پر ان کے بوائے فرینڈ ماینک کی جنسی ہراسانی اور بدسلوکی کے باعث شدید ذہنی و جذباتی دباؤ تھا۔
بھارتی میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق اچالا کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ماینک نے محبت کے نام پر ان کی بیٹی کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا اور 22 سالہ خاتون کو شادی سے قبل ہی جسمانی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرتا تھا۔ جب اچالا نے یہ خواہش مسترد کردی تو اس نے ہراسگی کا سنگین عمل شروع کردیا۔
اچالا ایک پڑھی لکھی اور قابل لڑکی تھی جس نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کررکھی تھی، تاہم بوائے فرینڈ سے دوری اختیار کرنے کی کوشش ناکام رہی اور ملزم کی جانب سے ہراسانی میں اضافہ ہوتا چلا گیا جبکہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ماینک نشے کا عادی تھا، اچالا اس کی بات نہ مانتی تو وہ جارحانہ رویہ اختیار کرلیتا اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
ماینک اچالا کو ذہنی اذیت دیتا اور بار بار کالز کرکے ڈراتا دھمکاتا اور پریشان کرتا رہا۔ اداکارہ اشیکا کے ماموں کی بیٹی اچالا کا انتقال اشیکا کے خاندان کیلئے بہت قریبی خاتون کے بچھڑ جانے کا دلخراش اور تکلیف دہ غم ہے۔ بوائے فرینڈ ماینک اور اس کی والدہ مینا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اچالا کے والدین دونوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








