اداکارہ سمانتھا نے فلمساز راج سے شادی کرلی، خوبصورت تصاویر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

سمانتھا
(فوٹو: آن لائن)

سیٹڈل ہنی بنی سیریز سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے فلمساز راج نیدیمورو سے شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرلیا ہے۔ دونوں کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات ک مطابق سمانتھا رتھ پربھو نے اپنی شادی کی خوشخبری اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے خود سنائی اور بعد ازاں اس جوڑے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ تصاویر میں شادی کے کچھ خوبصورت لمحات بھی عوامی یادوں کا حصہ بن گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

خود سمانتھا رتھ پربھو کی شیئر کی گئی تصاویر میں یہ جوڑا شادی کی رسومات کے دوران ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتا ہوا نظر آیا۔ پوسٹ کے کیپشن میں “شادی کی تقریب” کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شادی کی رسم تامل ناڈو کے علاقے کوئمبٹور میں واقع ایشیا فاؤنڈیشن کے لنگ بھیروی مندر میں ہوئی، جس کے دوران دلہن سمانتھا رتھ پربھو سرخ سلک ساڑھی اور سنہری آرائش کے ساتھ روایتی خوبصورتی کا مجسمہ نظر آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MFL ❤️ (@memes_for_lifeeu)

دوسری جانب دلہا راج نے سفید کرتا پاجامہ اور کریم نہرو جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ دلہن سمانتھا رتھ پربھو کی خوبصورتی کو سونے کے بھاری زیورات، گجرے، مہندی اور میک اپ نے مزید نکھار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سمانتھا اور راج کی پہلی ملاقات ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز دی فیملی مین 2 کے دوران ہوئی تھی۔ بعد ازاں دونوں ویب شو سیٹڈل ہنی بنی میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئے، جبکہ سیریز میں ورون دھون نے مرکزی ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

ماضی میں سمانتھا رتھ پربھو نے ساؤتھ فلمز کے ہیرو ناگا چیتنیا سے 2017 میں شادی کی تھی، تاہم اس جوڑے کی علیحدگی 2021 میں ہوگئی تھی۔ ناگا چیتنیا سال 2024 کے دسمبر میں ایک اور اداکارہ سوبھیتا سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

Related Posts