پاکستان کو 7وکٹس سے شکست، آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ورلڈ کپ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹس سے شکست دے کر اوور 40ٹی 20 ورلڈ کپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، کینگروز نے گرین شرٹس کا دیا گیا 151رنز کا ہدف 3وکٹس کے نقصان پر پورا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کھیلے گئے انٹرنیشنل ماسٹرز کرکٹ اوور 40 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرایا جبکہ ورلڈ کپ کے میچز 21نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہے جن میں 12 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب 40سال سے زائد العمر کھلاڑیوں نے ٹی 20 فارمیٹ کےورلڈ کپ میں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے نہ صرف چوکے اور چھکے لگائے بلکہ وکٹس بھی حاصل کیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عبدالرزاق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تو پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 9وکٹس کے نقصان پر صرف 150 رنز ہی بنا سکی۔ نائب کپتان نے 24 رنز بنائے، ندیم جاوید 24رنز جبکہ کپتان عبدالرزاق نے 19رنز بنائے۔

آسٹریلوی بالرز نے پاکستان کو زیادہ اسکور کرنے سے روکے رکھا جبکہ آسٹریلیا کے مارک کلیری نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے 4اوورز میں صرف 22 رنز دے کر 5 پاکستانی بیٹرز کو آؤٹ کردیا۔ جواباً آسٹریلین ٹیم نے 151رنز کا ہدف 19.2اورز میں 3وکٹس کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کینگروز کے اوپنر اسٹیف نوٹلی نے 40گیندوں پر 47رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ اسٹیفن نے 34 گیندون پر 42رنز بنائے۔ مجموعی طور پر یہ فتح آسٹریلین کرکٹ کی جانب سے اوور 40ٹی 20 میں پہلی فتح تھی جسے ہمیشہ یادگار سمجھا جائے گا۔

Related Posts