یہ بے حسی ہے! بے بس روتی ماں کو جواب کون دیگا؟ اداکارہ ماہرہ خان نیپا حادثے پر پھٹ پڑی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی میں ایک کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے ابراہیم کی ناگہانی موت اور اس کی والدہ کی دکھ پر عوام میں حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ماں کی ویڈیو دیکھی جو اپنے بچے کے لیے بے بسی کے عالم میں روتی رہی۔ ماہرہ خان نے سوال کیا کہ اس سب کا جواب دہ کون ہے؟ یہ بے حسی ناقابل تصور ہے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا کے صدر ڈاکٹر فرخ سلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ کراچی کے لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔ اس شہر کو بہت عرصے سے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی تقریباً 70% آمدنی پیدا کرنے کے باوجود اس کو وہ عزت، سرمایہ کاری اور حکمرانی نہیں ملتی جس کا یہ حقدار ہے۔ کراچی والوں اپنی آواز بلند کریں۔

بچے کی لاش کی بازیابی

ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد نالے سے برآمد ہوئی۔ لاش جائے وقوعہ سے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر دور نکالی گئی اور فوری طور پر سرد خانے منتقل کی گئی۔

واقعہ کب پیش آیا؟

یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز اتوار کی رات تقریباً 11 بجے پیش آیا، جب بچہ ابراہیم والدہ کے ساتھ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں شاپنگ کر رہا تھا۔ بچے نے والد کے پیچھے بھاگتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔

مشتعل افراد کا احتجاج

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا، سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک روک دی اور میڈیا پر بھی حملہ کیا۔ مشتعل ہجوم کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کام روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔

بچے کے دادا کا بیان

بچے کے دادا نے بتایا کہ ان کا بیٹا اپنی اہلیہ اور بچے کے ہمراہ رات تقریباً ساڑھے 10 بجے شاپنگ کے لیے گئے تھے۔ والد پارکنگ ایریا میں بائیک کھڑی کررہے تھے جبکہ بچہ والدہ کے ساتھ تھا۔ جیسے ہی بچہ والد کے پیچھے بھاگا وہ کھلے مین ہول میں گر گیا۔

Related Posts