پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین اور معروف صحافی ابصار عالم نے شاہراہ دستور پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے نابالغ بیٹے کی گاڑی سے ہونے والے جانی نقصان پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی نہیں ہوگا۔
سماجی رابطے کے ان لائن پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں سینیئر صحافی ابصار عالم نے کہا کہ کل رات شاہراہ دستور پر اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے 16 سالہ بیٹے نے اپنی تیز رفتار لینڈ کروزر وی 8 کے نیچے 2 لڑکیوں کو کچل ڈالا مگر ہوگا کچھ نہیں۔
کل رات شاہراہ دستور پر اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے 16 سالہ بیٹے نے اوور سپیڈ لینڈ کروزر وی 8 کے نیچے سکوٹی پر گھر واپس جاتی دو لڑکیوں کو کُچل کر مار دیا۔ سپریم کورٹ کے ایک جج کی بہو پہلے ہی سرکاری گاڑی پر یہ کام کر چُکی، کُچھ بھی نہیں ہوا نہ ہو گا
یہ ہارڈ سٹیٹ صرف غریبوں کے لئے ہے! pic.twitter.com/FLE8yjolUt— Absar Alam (@AbsarAlamHaider) December 2, 2025
انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے ایک جج کی بہو پہلے ہی سرکاری گاڑی پر یہ کام کر چُکی ہے کُچھ بھی نہیں ہوا اور نہ ہو گا۔ سینیئر صحافی نے کہاکہ یہ ہارڈ سٹیٹ صرف غریبوں کے لئے ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کا ذمہ دار جج کا بیٹا نابالغ ہے تاہم کچھ ذرائع نے اسے بالغ قررا دیا ہے تاہم اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے۔
احمد سلمان انور نامی ایکس صارف نے کہا کہ اعلیٰ شخصیت کیوں؟۔ نام لکھیں کہ ہائیکورٹ جج آصف کا بیٹا ہے۔ کم عمری میں بگڑے بچوں کو کس وجہ سے کھلواڑ کی اجازت ہے؟۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات شاپراہ دستور پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے نابالغ بیٹے نے اپنی لگژری گاڑی سے دو لڑکیوں کو کچل کے ان سے جینے کا حق چھین لیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








