کراچی کے نیپا چورنگی کے قریب ایک دل خراش حادثے میں 3 سالہ بچہ ابراہیم کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ شاپنگ مال کی سیڑھیاں اتر کر چند قدم چلتے ہی اچانک مین ہول میں گر جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر کوئی حفاظتی اقدامات، رکاوٹ یا نشاندہی موجود نہیں تھی۔ واقعے کے فوراً بعد بچے کی والدہ مدد کے لیے دوڑتی ہوئی نظر آئیں اور لوگوں نے بھی آواز دے کر مدد طلب کی۔
متعلقہ اداروں نے اسٹور میں نصب کیمروں کی فوٹیج تحویل میں لے لی ہے۔ فوٹیج کو لیک ہونے سے بچانے کے لیے سخت پابندی عائد کی گئی اور پولیس نے بھی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات اور فوٹیجز کی جانچ کے بعد ہی اصل ذمہ دار کا تعین کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








