پنجاب کے وزیرِ تعلیم نے تعلیمی شیڈول میں اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اب عیدالفطر 2026 کے بعد منعقد کیے جائیں گے۔اس سے قبل میٹرک کے امتحانات 3 مارچ سے شروع ہونا تھے لیکن رمضان اور عید کی تعطیلات میں طلبہ کو سہولت دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب میں نیا تعلیمی سال 1 اپریل 2026 سے شروع ہوگا جبکہ سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم 5 اپریل سے کی جائے گی۔
کراچی میں امتحانی مراکز کے اطراف سیکشن 144 نافذ
دوسری جانب کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران نقل روکنے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے کمشنر کراچی نے تمام امتحانی مراکز کے اردگرد سیکشن 144 نافذ کر دی ہے۔ یہ پابندیاں 30 دسمبر تک نافذ رہیں گی کیوں کہ امتحانات روزانہ دوپہر 2 سے 5 بجے تک ہو رہے ہیں۔
آرڈرز کے مطابق:
صرف ایڈمٹ کارڈ رکھنے والے امیدوار اور ڈیوٹی پر موجود اسٹاف ہی مرکز کے اندر جا سکتے ہیں۔
امتحانی مراکز کے 200 گز کے علاقے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل پابندی ہے۔
موبائل فون، الیکٹرانک ڈیوائسز، فوٹو کاپی مشین اور اسلحہ لانے کی سخت ممانعت ہے۔
امتحانی مراکز کے قریب کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے۔ یہ فیصلہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین کی درخواست پر کیا گیا تاکہ نقل مافیا پر قابو پایا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








