پاکستانی نوجوان غیر قانونی اسلحہ رکھنے، حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار، امریکی میڈیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی شہری
(فوٹو: آن لائن)

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر باقاعدہ خاکہ بنا کر واردات کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ڈیلاوئیر میں پاکستانی نژاد 25سالہ لقمان خان کو گزشتہ ماہ 24 نومبر کی رات کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک کو چیکنگ کیلئے روکا جس میں لقمان خان موجود تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات کو تسلیم نہیں کیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لقمان خان نے نہ صرف گاڑی سے باہر نکلنے کا حکم نہیں مانا بلکہ مزاحمت بھی کی، جبکہ تفتیش کے دوران لقمان خان کے ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویز برآمد ہوئی، جس میں یونیورسٹی آف ڈیلاوئیر کے پولیس اسٹیشن کا خاکہ بھی موجود تھا۔

ٹرک سے برآمدہ دستاویز میں یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے خاکے کے علاوہ داخلی و خارجی دروازوں کے نشانات اور ایک پویلس افسر کا نام بھی درج تھا۔ ایف بی آئی نے گرفتاری کے اگلے روز 25نومبر کو لقمان خان کے گھر پر بھی چھاپہ مار کر مزید جدید اسلحہ برآمد کرلیا جس سے ملزم کے خلاف کیس مزید مضبوط ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی حکام کا ماننا ہے کہ لقمان خان پاکستانی نژاد امریکی شہری ہے جو یونیورسٹی آف ڈیلاوئیر میں تعلیم حاصل کررہا تھا۔ ملزم نے اسی یونیورسٹی کے پولیس ڈپارٹمنٹ کو حملے سے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی۔ گرفتاری کے بعد ملزم پر غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ملزم لقمان خان کا ماضی میں کوئی کریمنل ریکارڈ موجود نہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کو 11 دسمبر کو عدالت میں پیش کردیا جائے گا

Related Posts