کراچی میں ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ، جما دینے والی سردی کی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں سردی
(فوٹو: آن لائن)

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شمال مشرقی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور ماہرین نے آنے والے دنوں میں مزید جما دینے والی سردی کی پیشگوئی کرڈالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت سنگل ڈجٹ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب جناح ٹرمینل پر شہر کا سب سے کم درجہ حرارت 8.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 0ڈگری پر پانی منجمد ہوجاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بن قاسم کے علاقے میں کم از کم درجہ حرارت 12.1ڈگری، پرانے ائیرپورٹ اسٹیشن پر 12.5ڈگری، شاہراہِ فیصل اور دیگر علاقوں میں 13.5ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں کراچی میں چلنے والی سرد ہوائیں درجہ حرارت کو مزید 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا سکتی ہیں۔ بدھ کے روز کراچی کا کم از کم درجہ حرارت 8.9ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 28.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو دن کے اوقات میں درجہ حرارت 28 سے 30ڈگری رہے گا اور دوپہر کے وقت معمولی حد تک گرمی کا احساس بھی ہوگا، تاہم سردی اپنی جگہ برقرار رہے گی۔

Related Posts