پاکستان کا شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ، کاغذات برطانیہ کے حوالے

تازہ ترین

تازہ ترین

شہزاد اکبر، عادل راجہ
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان نے سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور معروف یوٹیوبر عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں ملزمان کی حوالگی کے کاغذات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو دے دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے اہم ملاقات کی، جس کے دوران پاک برطانیہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کو فوری پاکستان کے حوالے کرنے کے موضوع پر بات چیت کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کو بتایا کہ دونوں افراد پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے باعث مطلوب ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پروپیگنڈہ کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو ٹھوس شواہد بھی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آزادئ اظہار پر پورا یقین ہے تاہم فیک نیوز ہر ملک کیلئے ایک مسئلہ ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کوئی ملک اجازت نہیں دے سکتا کہ ملک سے باہر بیٹھ کر ریاست اور ادارون کے خلاف الزام تراشی، بہتان اور ہرزہ سرائی کی جائے۔ پاکستان ملک دشمن پراپیگنڈہ کرنے والوں کی حوالگی کیلئے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کرے گا۔

خیال رہے کہ معروف یوٹیوبر عادل راجہ اور شہزاد اکبر دونوں پر پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کرنے کے الزامات ہیں۔ وفاقی وزارتِ داخلہ نے بذریعہ وزارتِ خراجہ بھی ان افراد کی حوالگی کی کارروائی شروع کردی۔

Related Posts