کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز کو آگ بجھانے کیلئے روانہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آگ نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کردی۔ فائر بریگیڈ کی 10گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پرانے کپڑوں کی فیکٹری میں لگی ہے۔ حکام نے فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ فی الوقت آگ لگنے کی وجہ بیان نہیں کی جاسکتی۔
ہمایوں خان نے کہا کہ ایک اسنارکل اور فائر ٹینڈرز کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔ فیکٹری سے ملازمین کو باہر نکال لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں بھی موقعے پر طلب کرلی گئی ہیں۔
مزید حقائق سامنے آنے پر خبر کو اَپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








