معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم زچگی کے دوران انتقال کر گئی ہیں، جس کی تصدیق پیاری مریم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو دئیے جانے والے پیغام میں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معورف ٹک ٹاکر پیاری مریم نے حال ہی میں اپنے امید سے ہونے کی اطلاع اپنے مداحون کو دی تھی، پیاری مریم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا گیا کہ پیاری مریم اللہ کو پیاری ہوگئی ہیں۔

انسٹاگرام اسٹوری میں پیاری مریم کے مداحوں اور چاہنے والوں سے مرحومہ کیلئے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کرنے کی درخوست بھی کی گئی ہے۔ پیاری مریم کے مداحوں نے ان کے ناگہانی انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
بعد ازاں کنٹینٹ کرئیٹر فاطمہ جعفری نے بھی پیاری مریم کے شوہر سے گفتگو کے بعد اس امر کی تصدیق کی۔ فاطمہ جعفری نے کہا کہ مریم کی وفات زچگی کے فوراً بعد ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت نصیب کرے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر اور ہمت دے۔ آمین۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








