بہار کے ضلع بوذ گوا میں شادی کی خوشی ایک المناک واقعے میں بدل گئی جب دلہا اور دلہن کے خاندانوں کے درمیان رس گلے (مٹھائی)کی کمی پر شدید جھگڑا ہو گیا۔شادی ہال میں نصب سی سی ٹی وی کی فوٹیج نے اس افراتفری کی مکمل تصویر پیش کردی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 30 نومبر کو پیش آیا جب دونوں خاندان شادی کی تقریبات میں مصروف تھے۔ ابتدائی رسومات مکمل ہونے کے بعد دلہا اور دلہن منڈپ کی طرف جا رہے تھے جہاں وہ سات پھیرے لینے والے تھے یہ وہ مقدس رسم ہے جس میں جوڑا آگ کے گرد سات چکر لگا کر ازدواجی وعدے کرتا ہے۔
A chaotic scene unfolded in a wedding in #Bihar‘s #BodhGaya after the bride and the groom’s families exchanged blows over a shortage of rasgulla.
The incident was caught on CCTV installed inside the hotel where the wedding was taking place, and the video surfaced online.… pic.twitter.com/As6vU9WXSZ
— Hate Detector 🔍 (@HateDetectors) December 4, 2025
منڈپ میں اچانک رس گلے (مٹھائی) کی کمی پر دونوں خاندانوں میں بحث شروع ہوئی جو کچھ ہی دیر میں لڑائی جھگڑے میں بدل گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکی جا رہی ہیں جبکہ ایک دوسرے کو دھکے بھی دئیے جا رہے ہیں جس کے باعث شادی کی تقریب کا پورا ماحول افراتفری کا شکار ہو گیا۔
دلہا اور دلہن کے خآندان کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں شادی منسوخ کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے بعد دلہن کے خاندان نے دلہے اور اس کے خاندان پر کے خلاف درج کروا دیا ہے مگر اب تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی جبکہ پولیس نے اس واقعے پر کوئی تاحال بیان جاری نہیں کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








