پاکستان نے اپنی حدود سے افغانستان کیلئے امدادی سامان گزارنے کی اجازت دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

دفتر خارجہ
(فوٹو: آن لائن)

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی حدود سے فغانستان کیلئے امدادی سامان گزارنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ یہ اجازت اقوامِ متحدہ کی درخواست پر دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان مکمل طور پر خشکی سے گھرا ہوا ملک ہے جہاں تک رسائی کیلئے پاکستان سے بہتر کوئی آپشن نہیں۔ اقوامِ متحدہ نے کابل کو امداد بھجوانے کیلئے پاکستان کا انتخاب کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان عوام ہمارے بھائی ہیں۔ پاکستان ان کیلئے سہولت دے رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امدادی سامان 3 مراحل میں افغانستان بھیجا جائے گا۔پہلے مرحلے میں خوراک، دوسرے میں ادویات اور تیسرے مرحلے میں دیگر ضروری اشیا لے جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ سری لنکا کیلئے فضائی راستے سے امداد بھیجنے میں بھارت بڑی رکاوٹ ہے۔ بھارت کے ساتھ فلائٹ کلیرنس کیلئے سرکاری دستاویز شیئر کی گئی تھی۔ متعلقہ نوٹس اور وقت کی تفصیلات موجود ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین گزشتہ کئی دہائیوں سے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم رہے ہیں، تاہم ٹی ٹی پی سمیت دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور کابل کی طالبان حکومت کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کو روکنے میں ناکامی کے باعث یہ تعلقات بری طرح متاثر ہوئے اور پاکستان کو دہشت گردی کا جواب فوجی کارروائی سے دینا پڑا۔

دونوں ممالک کے مابین قیام امن کیلئے دوست ممالک نے بھی کردار ادا کیا تاہم افغان حکومت تاحال پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دینے کے وعدے پر کاربند نہ ہوسکی، یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات حالیہ دور میں کشیدگی کا شکار نظر آتے ہیں۔

 

Related Posts