سینئر سیاست دان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے تو نرم لہجہ اختیار کیا تھا، مگر آج ریاست نے اپنا موقف پوری سختی اور واضح انداز میں پیش کر دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب پاکستان، اس کی افواج اور شہداء کا تمسخر کسی طور برداشت نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ملک کے بیانیے کو تقویت دینے والی کسی بھی حرکت کو اب انچ بھر گنجائش بھی نہیں دی جائے گی۔
فیصل واوڈا کے مطابق ریاست نے آج دوٹوک پیغام دے دیا ہے کہ ملکی سلامتی اور فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








