روس نے پاکستان پوسٹ کے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کے واجب الادا بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پاکستان پوسٹ کی خدمات معطل کر دی ہیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرِ مواصلات نے تفصیلی تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے بتایا کہ روس نے اگست 2025 میں پاکستان پوسٹ کی سروسز پر پابندی عائد کی، جس کی بنیادی وجہ وہ بقایا رقم ہے جو پاکستان پوسٹ 2021 سے ادا نہیں کر سکا۔
تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ 12 نومبر 2021 تک پاکستان پوسٹ پر مجموعی طور پر 31 کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا تھی۔
وزیرِ مواصلات کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے فنڈز کے اجراء کے بعد روسی پوسٹ کے تمام بقایا جات ادا کر دیے جائیں گے اور خدمات کی بحالی کا امکان پیدا ہو جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








