سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے سندھ اور بلوچستان میں موسمِ سرما کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
گیس کمپنی کے مطابق سندھ میں گھریلو صارفین کو پوری سردیوں کے دوران رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس بندش کا سامنا رہے گا، جس کی وجہ گیس کی قلت ہے۔
کمپنی کی ترجمان کے مطابق یہ نیا وقت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کی منظوری سے مرتب کیے گئے لوڈ مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ SSGC کی پوری کوشش تھی کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بندش سے نہ گزرنا پڑے، مگر اچانک گیس کی دستیابی میں کمی کے باعث صبح کے اوقات میں پریشر برقرار رکھنے کے لیے رات کے سات گھنٹے کی بندش ناگزیر ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سی این جی سیکٹر پر سب سے سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی، جن میں ہفتہ وار بندش بھی شامل ہے، تاکہ مجموعی قلت پر قابو پایا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








