بےگھروں کو گھر بناکر دینے پر پوری قوم مریم نواز کو دعائیں دے رہی ہے۔شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بے گھروں کو گھر بنا کر دینے پر پوری قوم مریم نواز کو دعائیں دے رہی ہے۔ نواز شریف نے 1985 میں پہلی بار پنجاب میں تعمیراتی سیاست کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے تحفے سے گوجرانوالہ کا مقدر بدل جائے گا۔ یہ منصوبہ ہر شعبے کے افراد کو سہولت مہیا کرے گا۔ اس منصوبے پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے پورے صوبے میں اسکول، ہسپتال، کالج اور اسکولز بنائے اور سڑکوں کے جال بچھا دئیے۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا تھا، اگر ہم ایٹمی قوت نہ ہوتے تو مئی 2025 کی جنگ کے حالات مختلف ہوتے۔

خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی سیاسی میراث کو فروغ دے رہی ہیں اور پوری دیانت داری سے عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ نواز شریف کی روایت کو پروان چڑھایں گی۔ سیف سٹی منصوبے سے عوام کو تحفظ ملے گا۔ ضمنی الیکشن میں کامیابی مریم نواز کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مل کر کام کریں گے تو 3 سال بعد بھی الیکشن کے نتائج خوشگوار ہوں گے اور پورے ملک میں مسلم لیگ (ن) کا نعرہ لگایا جائے گا۔

Related Posts