مالی تنگدستی کا دردناک المیہ! میت تین دن گھر میں پڑی رہی مگر کوئی مدد کو نہ آیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ بھارتی میڈیا)

بھارتی شہر حیدرآباد کے این ایل بی نگر سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک غریب خاندان کے پاس گھر کے سربراہ کی آخری رسومات کے لیے بھی چند روپے نہ تھے، اور وہ تین دن تک مرحوم کی لاش کو اپنے گھر میں رکھ کر صدمے اور مالی مشکلات کا بوجھ سہتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق 76 سالہ سوامی داس اپنی بیٹی کے ہمراہ این ایل بی نگر میں رہائش پذیر تھے۔ ان کی بیٹی سلونی ایک ہاسپٹل میں بطور نرس ملازمت کرتی تھیں لیکن والد کی خراب صحت کے باعث انہیں اپنی نوکری چھوڑنی پڑی۔ اس دوران شدید علالت کے بعد سوامی داس کا انتقال ہوگیا۔

سوامی داس کے انتقال کے بعد انکا خاندان مالی تنگدستی کے باعث آخری رسومات کے انتظامات کرنے سے قاصر رہا جس کی وجہ سے نعش تین دن تک گھر میں پڑی رہی۔ تین روز تک گھر میں غیر معمولی خاموشی پر مکان مالک نے اہل علاقہ کے معزز افراد سے ملکر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحققات کی جس پر المناک سانحہ سامنے آیا۔

پولیس حکام نے سوامی داس کی لاش کو گاندھی اسپتال منتقل کیا بعد ازاں ایک غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے ان کی آخری رسومات مکمل کی گئیں اور خاندان کو اس صدمے سے نکالنے کے لیے معاونت فراہم کی گئی۔

Related Posts