سوشل میڈیا کیلئے آج یادگار دن؟ ڈکی بھائی کا 100روز بعد خاموشی توڑنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈکی بھائی
(فوٹو: ڈائیلاگ پاکستان)

معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈکی بھائی نے آج کے دن کو انٹرنیٹ کیلئے یادگار قرار دیتے ہوئے 100 روز بعد خاموشی توڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے فالوورز سے خطاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج تک 100 دن ہوئے جن کے دوران الفاظ صفر رہے، آج اتوار کو شام 6بجے یوٹیوب پر اپنی خاموشی توڑدوں گا۔

ایکس پیغام میں یوٹیوبر ڈکی بھائی نے کہا کہ انٹرنیٹ یہ کبھی نہیں بھولے گا۔

دوسری جانب یوٹیوبر ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا فالوورز اور مداح اس ویڈیو کا بے چینی کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں جس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی طویل قانونی جدوجہد اور سوشل میڈیا پر واپسی سے متعلق اہم اعلانات کی توقع کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یوٹیوبر ڈکی بھائی 17اگست کو لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار ہوئے، ان پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے جوا ایپ کی تشہیر کا الزام عائد کیا گیا تھا، این سی سی آئی اے نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف تفصیلی تفتیش کی۔

ڈکی بھائی کی رہائی سے قبل مقدمے سے وابستہ 7 این سی سی آئی اے افسران گرفتار ہو گئے جن پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈکی بھائی سمیت کئی کالز سینٹرز سے رشوت لی۔ بعد ازاں لاہور کی ایک مقامی عدالت نے ڈکی بھائی کی ضمانت پر فوری رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

Related Posts