پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا، پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے پر احتجاجا اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سماہنی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر (ر) طارق محمود نے کہا کہ وہ ایسی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے جو پاک فوج کے خلاف عزائم رکھتی ہو۔
انہوں نے واضح کیا کہ وطن اور پاک فوج ان کے لیے سب سے مقدم ہیں اور وہ ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








