ٹنڈوالہ یار سے حیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان، کب آغاز ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پی بی ایس، فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ٹنڈو الہٰ یار سے حیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

 ٹنڈو الہٰ یار میں عوامی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر دل کے علاج کی سہولت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سب سے مہنگا علاج سندھ بھر میں مفت فراہم کیا جا رہا ہے اور این آئی سی وی ڈی کی جلد اپ گریڈیشن بھی عمل میں آئے گی۔

وزیر نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر ٹنڈو الہٰ یار سے حیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کر دی جائے گی اور عوام کے مسائل اعلیٰ قیادت کے حکم پر ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ بس سروس کی حفاظت ایسے کریں جیسے اپنی ذاتی چیزوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

ٹول ٹیکس کی شکایت پر بھی جلد عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا اور حیدرآباد سے میرپورخاص تک تعمیر شدہ شاہراہ کو مثالی قرار دیا گیا۔

Related Posts