کراچی: رہائشی فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

لاشیں
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے رہائشی فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو سمیت 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خواتین کی موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گلشنِ اقبال میں پیش آیا، جاں بحق خواتین کی عمریں 19 سے 52سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے سربراہ کی ذہنی حالت درست نہیں۔ جاں بحق خواتین میں سربراہ کی اہلیہ، صاحبزادی اور بہو شامل ہیں، بیٹے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق افراد نے کوئی زہریلی چیز کھالی تھی، تاہم ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ گھر سے کوئی ایسی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے جاں بحق افراد کی وجہ موت کا تعین کیاجاسکے، موت کی درست وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد ہوا تھا، جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

گزشتہ ماہ یہ واقعہ گلشن اقبال تھانے کی حدود میں گلشن اقبال بلاک 5 پوسٹ آفس ہاکی اسٹیڈیم کے قریب پیش آیا۔ شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد ہونے کے واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق اس واقعے میں ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

Related Posts