جی ایچ کیو میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش

تازہ ترین

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر تینوں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ سلامی پیش کی۔

جی ایچ کیو میں جاری پروقار تقریب  آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی  پر منعقد کی گئی۔ اعزازی دستے نے مہمانِ خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی۔ گارڈ آف آنرز کی تقریب میں اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہوئے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کو اعززی دستے نے سلامی پیش کی۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعزازی دستے کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقعے پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان موجود تھے، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی سلامی پیش کی گئی۔

Related Posts