سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ! جانیں پیر 8 دسمبر 2025 کو فی تولہ کتنے کا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan today – November 26, 2025
FILE PHOTO

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قدر میں ایک بار پھر سے نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی منڈی میں قیمتی دھاتوں کے نرخ میں اضافہ بتائی جا رہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق پیر 8 دسمبر 2025 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 1 ہزار 372 روپے اضافے سے 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونا 1,258 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 48 ہزار 762 روپے میں دستیاب ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فی تولہ چاندی 30 روپے اضافے کے ساتھ 6,102 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 26 روپے بڑھ کر 5,231 روپے تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی صرافہ بازار

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جہاںایک اونس سونا 16 ڈالر اضافے سے بڑھ کر 4,214 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.30 ڈالر بڑھ کر 58.30 ڈالر ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق یہ نرخ مکمل طور پر انٹربینک ریٹ اور عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیے گئے ہیں۔

Related Posts