سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی شہر حیدر اباد میں 2مسلمان بچے ایک کار شوروم میں لگژری کار لیمبورگینی دیکھ پر خوشی سے بے قابو ہو کر کار شوروم کے اندر چلے گئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بچوں نے پہلی مرتبہ لیمبورگینی دیکھی تو دونوں حیرت اور خوشی سے اچھل پڑے تاہم اس لمحے شورام کے مالک نے ان کی خوشی کو محسوس کرتے ہوئے انہیں مزید خوشی فراہم کردی۔
A heartwarming incident in Hyderabad has gone viral after a video showed two children excitedly reacting to a Lamborghini parked outside a showroom.
The clip, shared by founder and car owner Nishant Saboo, captures the kids rushing inside to photograph other luxury cars,… pic.twitter.com/yenJFB1W2G
— The Siasat Daily (@TheSiasatDaily) December 8, 2025
شوروم کے مالک نیشنت سابو بچے کی خوشی کا احترام کرتے ہوئے انہیں شوروم میں موجود تمام لگژری کارز میں بیھٹنے پر سلفی لینے کا موقع فراہم کیا۔بچے کار میں بیٹھ کر بے حد خوش و خرام نظر آئے، ان کے چہرے پر بے ساختہ مسکراہٹ اور جوش تھا۔ انہوں نے گاڑیوں کے اندرکی تصویریں بھی لیں جو دیکھنے والوں کے دل موہ لینے میں کامیاب ہو گئیں۔
آن لائن صارفین اور ناظرین نے اس اقدام کو دِل چھو لینے والی شفقت قرار دیا۔ متعدد لوگوں نے مالک کی اس حرکت کی تعریف کی، اسے انسانیت کی خوبصورتی اور بچوں کی خوشیوں کو انمول قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ ایسا خوبصورت عمل ہے، بچوں کو یاد رہے گا ہمیشہ۔
یہ واقعہ صرف ایک کار دیکھنے کا لمحہ نہیں بلکہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ چھوٹے مگر خلوص بھرے اقدامات کس طرح کسی کی زندگی بدل سکتے ہیں۔ کبھی کبھار ایک مسکراہٹ یا ایک اچھی نیت ہی کسی کا دن خاص بنا دیتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








