دیکھئے ویڈیو: سیاح سیلفی لیتے ہوئے اونچے پہاڑ سے گرنے کے باوجود کیسے بچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سیاح گرتے ہوئے، فوٹو اسکرین گریب

چین میں ایک پہاڑی ٹریک پر سیلفی لیتے ہوئے ایک سیاح 130 فٹ اونچی چٹان سے نیچے گرگیا، تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ 

یہ واقعہ چین کے ہوائینگ ماؤنٹین کے قریب پیش آیا جہاں سیاح تصویر بنانے کےلیے آگے جھکا تو اس کے پاؤں کے نیچے سے چٹان کا حصہ ٹوٹ گیا۔

قریب موجود ٹریکرز نے چٹان کے کنارے دوڑ کر صورتحال دیکھی، لیکن سیاح درختوں میں گرنے کی وجہ سے صرف معمولی زخمی ہوا۔

بعد میں سیاح نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتا ہے اور اسے ’’پہاڑ کے دیوتاؤں کی حفاظت‘‘ حاصل رہی۔ اس کے مطابق وہ تقریباً 40 میٹر نیچے گرا اور پھر مزید 15 میٹر تک نیچے لڑھکتا رہا۔

Related Posts