اس بار لاہوریوں کو بسنت منانے کی اجازت ملے گی یا نہیں؟ صوبائی کابینہ کا اہم فیصلہ آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں بسنت منانے سے متعلق جو قانون ہے، اس پر سختی سے عملدآمد ہوگا۔

فیصلے کے مطابق پورے لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران تمام موٹر سائیکل پر حفاظت کےلیے راڈز لگائی جائیں گی، ڈور کی تیاری مخصوص جگہوں پر لاہور میں ہوگی۔

Related Posts