افغان پناہ گزینوں کا لرزہ خیز جرم! کم عمر برطانوی لڑکی کی عصمت دری پر طویل قید

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ وارک شائر پولیس)

انگلینڈ میں ایک 15 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دو افغان شہریوں، 17 سالہ جہانزیب اور اسرار نیاز کو واروک کراؤن کورٹ میں طویل قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ یہ دونوں لڑکے ایک سال قبل برطانیہ پہنچے تھے۔

افسوسناک واقعہ رواں سال مئی میں پیش آیا جب ان لڑکوں نے پارک میں ایک کم عمر لڑکی کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ استغاثہ نے عدالت میں متاثرہ لڑکی کی ریکارڈ کی گئی ویڈیو پیش کی جس میں وہ روتے اور چیختے ہوئے کہتی دکھائی دیتی ہے۔ براہ مہربانی میری مدد کرو، مجھے چھوڑ دو، میں گھر جانا چاہتی ہوں۔

متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیاکہ مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تو اس بدترین واقعے نے میری زندگی مکمل طور پر بدل دی جبکہ اس وقت میں کنواری لڑکی تھی۔

عدالت میں دونوں ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔جج سلویا ڈی بیرٹوڈانو نے عوامی مفاد کی بنیاد پر ان کے ناموں کو شائع کرنے کی اجازت دی حالانکہ وہ نوعمر ہیں۔ جن جہانزیب (جو اگلے سال 18 سال کا ہو جائے گا) کو 10 سال اور 8 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی جبکہ اسرار نیاز کو 9 سال اور 10 ماہ کی قید ہوئی۔ دونوں کو سزائیں پوری کرنے کے بعد ملک بدر کیا جائے گا۔

یہ کیس برطانیہ میں ایک وسیع تر سیاسی مسئلے کا حصہ ہے جہاں پناہ گزینوں کی جانب سے جنسی جرائم کی وجہ سے احتجاج (کچھ تشدد آمیز) اور مہاجرین کو رہائش دینے والے ہوٹلوں کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک افغان شہری نے گزشتہ ماہ نینٹن میں 12 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا جبکہ ایک ایتھوپین شخص کو ستمبر میں ایپنگ میں ایک نوعمر لڑکی اور ایک اور عورت کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں قید کی سزا ہوئی۔

Related Posts