لاہور میں وارداتوں کی سنچری کرنے والا خطرنگ گینگ سرغنہ کیسے پکڑا گیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈولفن اسکواڈ، فائل فوٹو

ڈولفن اسکواڈ نے لاہور میں وارداتوں کی سنچری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق گرفتار ملزم فیصل نے مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 100 وارداتیں کیں۔ ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو  انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے سمن آباد سے گرفتار کیا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا مارنے و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کردیا گیا۔

Related Posts