خیبر پختونخوا سے ملکی معیشت کیلئے زبردست خبر، تیل اور گیس کی بڑی مقدار دریافت

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

ملکی سطح پر تیل و گیس کے پیداواری شعبے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، خیبر پختونخوا میں واقع نشپا بلاک سے بڑی مقدار میں تیل و گیس کی دریافت ہوئی ہے۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں گیس و تیل کی دریافت او جی ڈی سی نے کی۔ ہراگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 2 ہزار 280 بیرل تیل کی پیداوار دریافت ہوئی ہے۔ او جی ڈی سی کے مطابق کنویں سے 5.6 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار بھی دریافت ہوئی۔

نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ہراگزئی ایکس-1 کنواں کی ڈرلنگ 5,170 میٹر گہرائی تک مکمل کی۔

نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد حصہ دار ہے، پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے شراکت دار ہیں۔

نئی دریافت سے او جی ڈی سی کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts