بالاکوٹ: وادئ کاغان کے گاؤں میں آگ لگ گئی، 7مکان جل کر راکھ

تازہ ترین

تازہ ترین

آگ
(فوٹو: آن لائن)

بالاکوٹ میں وادئ کاغان کے گاؤں میں آگ لگ گئی، خوفناک آتشزدگی کے باعث 7مکان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وادئ کاغان کے گاؤں جرید میں پیش آیا جہاں نامعلوم وجوہات کے باعث لگنے والی آگ مقامی افراد کے بھاری نقصان کا باعث بن گئی۔ عوام اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کے کام میں حصہ لے رہے ہیں۔

تاہم آگ نے اپنا دائرہ وسیع کرلیا جس کے دوران شدید دھویں اور تکلیف دہ حدت کے باعث نقصان بڑھنے کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ متاثرہ خاندانون کی جمع پونجی بھی آتشزدگی کی نذر ہوگئی جس سے مالی نقصان کا تخمینہ بھی کروڑوں روپے تک جا پہنچا ہے۔

ماضی کی آتشزدگی

خیال رہے کہ اس سے بل کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز کو آگ بجھانے کیلئے روانہ کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات آنے تک آگ نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کردی۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا تھا۔

Related Posts