عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 1.2ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردئیے ہیں، جس کی منظوری 8دسمبر کو دی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض پروگرام کی تیسری قسط کے 1ارب ڈالرز جاری کیے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے گرانٹ کے طور پر پاکستان کو 20کروڑ ڈالرز جاری کیے گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پہلے پاکستان کے ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیفل معاہدہ ہوچکا ہے۔۔
اپنی گزشتہ ماہ کی پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اصلاحات کے عمل میں پیشرفت ہورہی ہے۔ ملک کی مجموعی برآمدات میں 5فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ ترسیلاتِ زر میں بھی اضافہ ہورہا ہے، جبکہ حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں پیشرفت خوش آئند ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ (شرحِ سود) میں کمی سے قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا ہے جبکہ آئی ٹی کے شعبے میں ماہانہ بہتری ہورہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








