سونے کی نئی قیمت نے ہوش اڑا دئیے، فی تولہ 10ہزار سے زائد اضافہ، جانیں فی تولہ کتنے کا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

ملک کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت ہوش ربا حد تک بڑھ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 10ہزار 700روپے کا اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 174 روپے کا یکمشت اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی فی 10 گرام قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 456روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمت

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 107 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونا 4 ہزار 319ڈالر فی اونس کی سطح پر فروخت ہونے لگا۔

ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 232 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 684 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Related Posts