ڈکی بھائی کی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سپرداری کی درخواست پر رپورٹ طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈکی بھائی
(فوٹو: آن لائن)

لاہور کی مقامی عدالت نے این سی سی آئی اے سے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈکی بھائی کی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سپرداری کی درخواست پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کی درخواست پر سماعت کی۔ این سی سی آئی اے کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر وفاقی دارالحکومت میں موجود ہیں۔ شعیب ریاض نے کیس کی فائل ابھی تک واپس نہیں کی۔

سماعت کے دوران این سی سی سی آئی اے نے عدالت سے درخواست کی کہ رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے کلائنٹ ڈکی بھائی نے یوٹیوب کیسے استعمال کیا؟ وکیل نے بتایا کہ مین اکاؤنٹ این سی سی آئی اے کے پاس ہے، یہ ایڈیٹر اکاؤنٹ تھا جو استعمال کیا گیا۔

وکیل نے کہا کہ یہ سپرداری کی درخواست ہے۔ این سی سی آئی اے قبضے میں لی گئی الیکٹرک ڈیوائسز اور موبائلز کے علاوہ چار کریڈٹ کارڈز اور رقم ہمارے حوالے کرے۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کو 15دسمبر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Related Posts