انڈر 19ایشیا کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 297رنز سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: ایکسپریس)

پاکستان نے انڈر 19ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائشیا کو 297رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔قومی ٹیم کے 2 بیٹرز نے سنچریاں داغ دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ملائشیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3وکٹس کے نقصان پر 345رنز بنائے تھے۔قومی ٹیم کے بیٹر سمیر منہاس اور احمد حسین نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

قومی ٹیم کے سمیر منہاس نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ کپتان فرحان یوسف 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔احمد حسین نے 114گیندوں پر 132رنز بنائے۔

سمیر منہاس اور احمد حسین نے مل کر انڈر 19 ایشیا کپ کی سب سے بڑی 293رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

جواباً ملائشیا کی ٹیم 48رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ٹیم کا ایک بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔قومی ٹیم کے بولرز علی رضا اور محمد صیام نے ملائشیا کے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

Related Posts