پاکستان میں بائنانس کیلئے این او سی جاری، ڈیجٹیل کرنسی میں اضافے کی راہ ہموار

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو قومی میڈیا

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹس (NOCs) جاری کیے ہیں۔ یہ اقدام پاکستان میں ورچوئل ایسٹ سروس فراہم کرنے والوں کے لیے منظم اور رسمی ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ این او سیز متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ مشترکہ مشاورت اور رسمی جائزہ کاری کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔

NOC کے اجراء کے بعد بائننس اور HTX پاکستان میں متعین شدہ ریگولیٹری نگرانی کے تحت ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں، تاہم یہ NOC مکمل آپریٹنگ لائسنس کے مترادف نہیں ہے۔

NOC کے تحت ادارے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (FMU) کے goAML سسٹم پر رپورٹنگ اداروں کے طور پر رجسٹریشن شروع کر سکتے ہیں اور SECP کے ساتھ اپنے مقامی ریگولیٹڈ سبسڈریز کو رجسٹر کروانے کے لیے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

جب لائسنسنگ کے ضوابط نافذ ہوں گے، تو مکمل VASP لائسنس کی درخواستیں تیار اور جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ goAML رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد PRA کے ضوابط کے مطابق AML-compliant خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے مطابق  PRA دنیا کی پہلی AI-driven ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بن رہی ہے۔ اتھارٹی پہلے ہی AI-based درخواست جائزہ نظام، ان ہاؤس AI ریکروٹمنٹ پورٹل اور ریگولیٹری دستاویزات کے جائزے کے لیے AI-assisted ٹولز متعارف کروا چکی ہے۔

Related Posts