بھارت میں ملیالم فلم انڈسٹری کی سپراسٹار کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملیالم فلمسٹار، علامتی فوٹو

بھارت کے کیرالہ میں 2017 میں پیش آنے والے ایک ہولناک کیس کا فیصلہ سنایا گیا ہے، جس نے شوبز انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

اس واقعے میں ایک ملیالم اداکارہ کو شوٹنگ کے بعد اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ متاثرہ اداکارہ کے مطابق مرکزی مجرم سپر اسٹار دلیپ تھے، جن کے کہنے پر دیگر ملزمان نے یہ سنگین جرم انجام دیا۔

پولیس نے 10 ملزمان کے خلاف تحقیقات کی تھیں، جن میں سے 6 نے جرم انجام دیا اور 4 منصوبہ ساز یا سہولت کار تھے۔ عدالت نے چار روز قبل سپر اسٹار دلیپ اور 3 دیگر سہولت کاروں کو بری کر دیا، جبکہ آج باقی 6 ملزمان کو بیس بیس سال قید اور فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

سزا پانے والے ملزمان میں پلسر سنی، مارٹن انٹونی، بی. منیکندن، وی جیش وی پی، ایچ. سلیم اور پرادیپ شامل ہیں۔ عدالت نے انہیں سزائے موت دینے سے گریز کیا اور عمر و خاندانی حالات کو مدنظر رکھا۔

Related Posts