حیرت انگیز واقعہ: ماں کے قتل میں بیٹے کے وہم میں اضافہ کرنے پر چیٹ جی پی ٹی کیخلاف مقدمہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو غیرملکی میڈیا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بڑھتے استعمال کے ساتھ کئی المناک واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ برس ایک 56 سالہ شخص نے ذہنی اضطراب کے دوران اپنی 83 سالہ والدہ کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور بعد میں خودکشی کر لی۔ ابتدا میں اس واقعے کی وجوہات واضح نہیں تھیں۔

بعد ازاں مقتولہ کے اہل خانہ کی درخواست پر ہونے والی عدالتی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم اپنی بگڑتی ذہنی حالت کے باعث مسلسل چیٹ جی پی ٹی سے مشورے لیتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اے آئی چیٹ نے اس کے وہم اور شکوک کو کم کرنے کے بجائے مزید مضبوط کیا۔

ملزم کے ذہن میں یہ خیال بیٹھ گیا تھا کہ اس کی والدہ اسے نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، اور چیٹ جی پی ٹی کے جواب اس کے شک کی تائید کرتے رہے۔

اس نئی پیش رفت کے بعد چیٹ جی پی ٹی کے خلاف خودکشی اور قتل پر اکسانے کے الزام میں مقدمے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ امریکا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی ایسے کیسز کی تحقیقات جاری ہیں جن میں اے آئی کے مشوروں نے ذہنی امراض کے شکار افراد پر منفی اثرات ڈالے۔

Related Posts