پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے مسلح افواج کی وطن سے بے مثال محبت اور معرکہ حق کا پرچار کرتے ہوئے نیا نغمہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے “پاک سرزمینوں” کے عنوان سے معروف گلوکار اسرار کی اواز میں نیا ملی نغمہ ریلیز کیا جس میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان بیان کی گئی ہے۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ نغمے میں معرکہ حق کے دوران پاکسان کی مسلح فوج کی دفاعِ وطن کی شاندار عکسبندی کی گئی ہے جبکہ نغمے میں وطن کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینے اور مسلسل آگے بڑھنے کا درس دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ نغمے میں بہادری، بے لوث خدمت، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ نغمے کو ریلیز کرنے کا مقصد سرحدوں کے محافظ اور پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
نغمے کے ذریعے ملک کی فضائی سرحدوں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت مند کردار کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کی بھی تعریف کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








