ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ، دہشت گردنیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف سی ہیڈ کوارٹر
(فوٹو: آن لائن)

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خودکش حملہ آور کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جس کا نام فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا۔ تفتیشی حکام کا ماننا ہے کہ حملہ آوروں نے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے سے قبل پشاور میں چند روز تک قیام بھی کیا تھا۔

پشاور میں اپنے قیام کے دوران حملہ آور شہر کے راستوں سے بھی واقف ہوگئے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری ہوئی۔ ہیڈ کوارٹر حملے سے متعلق کیس میں اب تک 150 سے زائد افراد سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے پشاور کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ خودکش حملے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے تھے۔ خودکش بمبار سمیت 3حملہ آور بھی جہنم واصل کردئیے گئے۔

Related Posts