جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس اسٹاف کے احتجاج کے باعث معطل ہے جس سے دونوں شہروں کے مابین آمدورفت محال ہوگئی، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرو بس عملہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ہے۔ انتظامیہ مسائل کے باعث عملے کو تنخواہیں ادا نہ کیے جانے کے باعث عملے نے بھرپور احتجاج کیا جس کے باعث راولپنڈی اسلام آباد کے باعث دو طرفہ سروس بند ہوگئی۔
احتجاج کرنے والے میٹرو بس اسٹاف نے آئی جے پی اسٹیشن پر بسیں روکتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ 2ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے۔ اس اقدام کے باعث راولپنڈی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے راولپنڈی آمدورفت کے منتظر مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
راولپنڈی اسلام آباد کے عوام میٹرو بس سروس کے دوبارہ آغاز کے منتظر ہیں جبکہ میٹرو بس انتظامی کی جانب سے احتجاج ختم کرانے کیلئے کسی بھی فوری اعلان یا مذاکرات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








