سڈنی کے ہلاکت خیز واقعے میں مبینہ ملوث حملہ آور نوید اکرم کون ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

مبینہ حملہ آور نویداکرم، فائل فوٹو

آسٹریلیا کے حکام نے سڈنی کے علاقے بونڈی بیچ میں ہونے والی ہلاکت خیز فائرنگ کے واقعے میں نوید اکرم نامی شخص کو مشتبہ حملہ آور قرار دیا ہے۔

اے بی سی کے مطابق مبینہ حملہ آوروں میں سے ایک نوید اکرم تھا، جو پاکستانی نژاد اور سڈنی کے جنوب مغربی علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔ ایک اعلیٰ قانون نافذ کرنے والے افسر کے مطابق اتوار کی شام پولیس نے بونی رِگ کے علاقے میں واقع نوید اکرم کے گھر پر چھاپہ مارا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخص کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ خود بھی حملہ آوروں میں شامل تھا، جبکہ دوسرے مبینہ حملہ آور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے وقت بونڈی بیچ پر یہودی تہوار حنوکا کی مناسبت سے ایک تقریب جاری تھی۔ آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے ان مناظر کو “حیران کن اور دل دہلا دینے والا” قرار دیا، جبکہ نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر اعلیٰ کرس مِنز نے کہا کہ بونڈی سے آنے والی اطلاعات اور تصاویر “انتہائی تکلیف دہ” ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ تفصیلات کی تصدیق کے بعد مزید معلومات جاری کی جائیں گی اور عوام سے ایک بار پھر اپیل کی گئی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک علاقے سے دور رہیں۔

اس افسوسناک ہلاکت خیز واقعے میں ایک حملہ آور کا نام نوید اکرم کے طور پر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی مختلف تصویریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ ایک تصویر میں نوید اکرم کو ایک مذہبی رہنما کے ساتھ اس کے کمرے میں مذہبی کتابوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر مبینہ حملہ آور کا ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوید اکرم کی عمر 24 برس بتائی جا رہی ہے۔

Related Posts