بچوں کو معذور کردینے والے مرض کی روک تھام کا مشن، وزیر اعلیٰ سندھ نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

انسدادِ پولیو مہم
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بچوں کو معذور کردینے والے مرض کی روک تھام کیلئے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز مہم کے دوران گھر گھر جا کر 1 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کے افتتاح کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سیؔد مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو ایک ایسا مرض ہے جو ہمارے بچوں کے مستقبل پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔رواں برس سندھ کے 6اضلاع میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مہم کے افتتاح کے موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا سے پولیو ختم ہوچکا ہے۔ سندھ میں 1 سال سے 5سال کی عمر تک کے 1کروڑ 6لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ والدین سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے اپنے بچوں کا مستقبل دیکھیں۔

خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ان کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم سب مل کر اس مرض سے چھٹکارہ حاصل کریں۔ بچے بھی والدین سے خود کہیں کہ ان کے چھوٹے بہن بھائی کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی بیٹی آصٖفہ بھٹو کو خود پولیو کے قطرے پلوائے۔ آج آصفہ بھٹو رکن قومی اسمبلی اور خاتونِ اوؔل بھی ہیں۔ سب بچوں کا مستقبل پولیو کے 2 قطروں پر منحصر ہے۔پولیو کا خاتمہ حکومت کی اوؔلین ترجیحات میں شامل ہے۔

 

Related Posts