بین الاقوامی سطح پر مشہور فٹبالر لیونل میسی کو بھارت میں اپنے دورے کے موقعے پر تاریخی بدمزگی کا سامنا ہوا ہے، بی جے پی کے وزیر اعلیٰ نے تقریب کو تماشا بنا دیا جس پر عوام نے کڑی تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیونل میسی کے بھارتی دورے کے موقعے پر کئی پریشان کن واقعات ہوئے، بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بی جے پی کے وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کلکتہ میں ایونٹ کے دوران مشتعل شائقین نے توڑ پھوڑ کی تھی جس سے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا ہوا۔
تاہم ایک اور واقعے میں وزیر اعلیٰ مہاراشٹر دیوبندر فڈنوس اور اہلیہ پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ فنکار ٹائیگر شروف اور اجے دیوگن کو گراؤنڈ میں تحائف دئیے جبکہ اس دوران لوئس سواریز اور روڈریگو ڈی پال سائیڈ پر کھڑے نظرآئے، ایونٹ لیونل میسی کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔
🚨Can you IMAGINE?
The BJP CM was felicitating Bollywood actors like Ajay Devgn and Tiger Shroff.
Even Messi and De Paul looked amused standing aside, probably thinking, “What the hell is happening here?”
The crowd at Wankhede was continuously booing during this.😭 pic.twitter.com/Kc135gTnBx
— Mohit Chauhan (@mohitlaws) December 14, 2025
اس کے بعد وزیر اعلیٰ دیوبندرفڈنوس کی اہلیہ نے میسی کے ہمراہ تصاویر کھنچوائیں اور اس دوران ان کا رویہ بھی مضحکہ خیز رہا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ میسی کیلئے یہ ایک ایونٹ تھا لیکن مہاراشٹر حکومت نے اسے مکمل مزاحیہ تقریب بنا دیا۔
– Didn’t greeted Messi
– Asked De Paul to move aside
– Chewing gum while taking SelfieIs she serious? Why show so much unnecessary attitude?pic.twitter.com/EhRnpCR3of
— Selfless⁴⁵ (@SelflessCricket) December 14, 2025
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ان کی اہلیہ امرتا آئیں جس کی وجہ سے بھارتی عوام شرمندہ ہیں، پھر اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کا تعارف کرایا گیا، حتیٰ کہ میسی بھی وزیر اعلیٰ کی مزاحیہ حرکت پر ناراض تھے۔ ہم دنیا بھر میں میسی کے شائقین سے معذرت کرتے ہیں۔
It was an event for Messi.
But Maharashtra CM Devendra Fadnavis turned it into a complete clown show.
First, he brought his wife, Amruta, who ended up embarrassing Indians.
Then he facilitated gutkha-Chaap actors Ajay Devgn and Tiger Shroff.
Even messi was seen frustrated… pic.twitter.com/dAE3LcVlYZ
— Dr Nimo Yadav 2.0 (@DrNimoYadav) December 14, 2025
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ امرتا نے چیونگم چباتے ہوئے دوبار سیلفی لی، اور اتنے تکبر کا مظاہرہ کیا، وہ مضحکہ خیز لگ رہی تھیں۔ ڈی پال اور میسی ہنستے نظرآئے۔ یہ شرمندگی کی بات ہے کہ بھارتی لوگ خود ہی غیر ملکیوں کو مذاق اڑانے کا موقع دیتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








